ویڈیو گیمز بچوں کی ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں، تحقیق

سوشل میڈیا پر مصروف رہنے والے بچوں میں تعلیمی قابلیت قدرے کم ہوتی ہے،پروفیسرالبرٹو پوسو
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)اکثر والدین بچوں کی ہر وقت ویڈیو گیم پر مصروف رہنے والی عادت سے پریشان رہتے ہیں اور اپنے بچوں کے اکیڈمک نتائج کی فکر میں مبتلا نظر آتے ہیں تاہم اب والدین اس فکر سے آزاد ہوجائیں کیونکہ نئی تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز بچوں کی ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں۔آسٹریلوی محقق کی جانب سے کی جانے والے تحقیق کے مطابق ویڈیو گیم کھیلنے کی وجہ سے بچوں کی ذہانت کا لیول ریاضی میں اوسطا 15 پوائنٹس جبکہ سائنس میں 17 پوائنٹس بڑھتا ہے۔
پروفیسر “البرٹو پوسو” کے مطابق ویڈیو گیمز کھیلنے والوں بچوں میں ذہانت کا لیول دیگر بچوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے کیونکہ وہ پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے عادی ہوجاتے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر مصروف رہنے والے بچوں میں تعلیمی قابلیت قدرے کم ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں