لیاقت ماگرے بین الاقوامی بزنس کمپنی میں ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر دبئی تعینات

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز)لیاقت علی ماگرےگلوبل ڈائریکٹ مارکیٹنگ انڈسٹری میں دنیا کے کئی ممالک میں کاروبار کرنے والی لیو نامی کمپنی کے پہلے پاکستانی ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر دبئی ریجن تعینات ہوگئے۔
اس موقع پر انہیں ایک لاکھ ڈالر پراپرٹی ایوارڈ بھی ملا۔ لیاقت علی خان ماگرے کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع باغ سے ھے اور وہ عشرہ بھرسے ڈائریکٹر مارکیٹنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور دنیابھر میں لوگوں کو تربیت بھی دیتے ہیں۔
گذشتہ تین سالوں سے وہ لیو نامی کمپنی سے وابستہ ہے جسکا کاروبار دنیا کے تین درجن سے زائد ملکوں میں پھیلا ہوا ہے۔لیاقت علی خان ماگرے پہلے پاکستانی ہیں جنھیں ریجنل مارکیٹنگ ڈائریکٹر دبئی ریجن تعینات کیا گیا اور انہیں ایک لاکھ ڈالرز کی پراپرٹی بھی ایوارڈ کے طور پر ملی۔ لیاقت علی ماگرے نے اس موقع پر سٹیٹ ویوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے زندگی میں مشکلات دیکھیں اور مشکل فیصلے کرکے محنت کرتے چلے گئے۔ہمت نہ ہارنے کی وجہ سے وہ آج اللہ کے فضل سے اس مقام پر پہنچے ہیں۔
Liaqat Magry award pic

اپنا تبصرہ بھیجیں