Hard rock

23

صوفی ناز نے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان کی طلبہ نے عالمی فورم پر ملک کا سر فخر سے بلند کر دیا.

تفصیلات کے مطابق صوفی ناز نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کے زیر اہتمام 20 ممالک کے درمیان مقابلے میں حصہ لیا جس میں انہوں نے امریکا ، انڈیا ، روس سمیت 19 اہم ممالک سے تعلق رکھنے والوں کو شکست دے کر جیت اپنے نام کی .

یہ مقابلہ ساؤتھ کوریا میں منعقد ہوا، ناز نے یہ مقابلہ پاکستان میں لڑکیوں اور خواتین کے لئے متاثر کن کام کرنے پر جیتا ہے.