kse-karachi-stock-exchange

21

کاروباری حلقوں میں تیزی آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دو روز شدید مندی کے بعد آج تیزی دیکھی گئی ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس میں 859پوائنٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا ہے ہے اور کے ایس ای 100انڈیکس 859پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41ہزار 327پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔آج کاروبار کے دوران 8کروڑ 17لاکھ 13ہزار 830پوائنٹس کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 7ار ب37کروڑ43لاکھ 12ہزار 480پوائنٹس رہی ۔