Pak youth fourm

10

ریاض میں پاک یوتھ فورم کا قیام

ریاض (راجہ عابد عزیز،سٹیٹ ویوز) ریاض میں پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ” پاک یوتھ فورم ” کے نام سے فلاحی تنظیم کا پہلا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں تنظیم کے ممبران کے علاوہ سنیئر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی.
Pak youth fourm 02
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاک یوتھ فورم کے صدر گل زیب کیانی نے تنظیم کے منشور کے بارے میں بتایا کہ ہمارے اس گروپ کا مقصد دیار غیر میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے فلاحی کام کرنا ہے .ہم سب نے مل جل کر اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ہم پردیس میں ایک دوسرے کے دکھ سکھ کے ساتھی ہیں

انہوں نے کہا کہ عنقریب ایک شاندار تقریب منعقد ہوگی جس میں با ضابطہ طور پر پاک یوتھ فورم ” کا اعلان کیا جائے گا اور آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں آگاہی دی جائے گی پاک یوتھ فورم کے مثبت اقدام سے پاکستانی نوجوانوں کو بھر پور فائدہ حاصل ہوگا

اجلاس میں سینئر ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر وقارنسیم وامق ، تصدق گیلانی ؛ ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی ، شکیل احمد کیانی ، ذیشان قاضی ، اور عمیر شیخ نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاک یوتھ فورم گل زیب کیانی کی کاوش کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا نائب صدر بلال ارشد اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر عادل ندیم شیخ ؛ اویس رحمان ؛ شہروز احمد ، سلیمان ، علی سردار اور جہانزیب امجد نے بھی اپنے اس گروپ کو کامیاب بنانے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہماری کوشش رہے گی ہر کام اپنے دائرہ کار میں رکھ کر مثبت طریقے سے کیا جائے تاکہ پاکستانی نوجوان نسل ہماری اس کاوش سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں آخر میں تمام حاضرین نے گل زیب کیانی کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا