8

بوبی دیول کے ڈوبتے کیریئرکو سلما ن خان کا سہارامل گیا

ممبئی(نیوزڈیسک) بالی ووڈ اداکار بوبی دیول سلمان خان کی فلم ’’ریس تھری‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بالی ووڈ کے نامور اداکار دھرمیندر نے فلم انڈسٹری میں خوب پذیرائی حاصل کی لیکن ان کے بیٹے بوبی دیول کا فلمی کیریئر آغاز سے ہی زوال کا شکار رہا، یہی وجہ ہے کہ وہ اچھی فلموں میں کام نہ کرسکے تاہم اداکار کو حال میں ریلیز ہونے والی فلم ’پوسٹر بوائے‘ سے بہت امیدیں وابستہ تھی جس میں ان کے بھائی سنی دیول نے بھی ادکاری کے جوہر دکھائے البتہ وہ فلم بھی مکمل طور پر ناکام رہی جس کے بعد بوبی دیول کی رہی سہی امید بھی ختم ہوگئی لیکن اب انہیں ایک بڑی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جو ان کے ڈوبتے کریئر کو سہارا دے سکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’ریس تھری‘ میں بوبی دیول کو کاسٹ کرلیا گیا جس کا اعلان فلمساز رمیش ترانی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کے بعد بوبی دیول کو بھی ’ریس‘ کی فیملی میں خوش آمدید کہا، جب کہ ساتھ ہی انہوں نے فلم کی ریلیز کا بھی اعلان کیا جو اگلے سال عید پر سینماگھروں کی زینت بنے گی۔