15

ترک حکومت نے عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کردیا

انقرہ(نیوزڈیسک)بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامرخان کو ترک حکومت کی جانب سے قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیہ کیاگیا ہے۔

سپراسٹار عامرخان کے مداح بھارت سمیت دنیا بھرمیں موجود ہیں، یہی وجہ ہے کہ گزشتہ سال ریلیز ہوئی ان کی فلم ’’دنگل‘‘نے چین میں تقریباً 1000 کروڑ کاغیر معمولی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ عامر خان چاہتے ہیں کہ ان کی ہر فلم چائنا سمیت پوری دنیا میں اچھا بزنس کرے اور اسی لیے وہ آج کل اپنی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی تشہیر کے سلسلے میں ترکی میں موجود ہیں اور اپنی فلم کی پرموشن کرنے کے ساتھ وہاں کے کلچر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔

حال ہی میں ترک حکومت نے ایک تقریب کے دوران عامر خان کو قرآن پاک کا نایاب نسخہ ہدیے میں دیا ہے جسے لیتے ہوئے عامر خان بہت خوش نظرآئے، قرآن پاک کا ہدیہ عامر خان کو ترکی کے سیاحت و ثقافت کے وزیرنعمان کرتلمس نے دیا، عامر خان نے بھی ترک وزیر کو بھارت آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے کہا وہ جلد بھارت آئیں گے۔