Lady health workers AJK

9

پیرا میڈیکل سٹا ف کا18 اکتوبر کو یوم احتجاج

مظفر آباد(سٹیٹ ویوز) پیرا میڈیکل سٹا ف ایسو سی ایشن آزاد کشمیرنے لیڈی ہیلتھ ورکرز پر تشدد کیخلاف 18 اکتوبر کو یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا.

پیرا میڈیکل سٹا ف ایسو سی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی صدر سید وقار حسین جعفری نے کہا ہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پر پولیس تشدد نے مہا راجہ ہری سنگھ کے دور کی یاد تازہ کردی ۔سات ماہ سے سرکاری کام لینے کے باوجو د تنخوائیں نہ دینا اور تنخواہ مانگنے کے مطالبہ پر خواتین کو مار پیٹ حکومت کو مہنگی پڑے گی ۔پیرا میڈیکل سٹاف اور دیگر غیر ت مند ملازمین حکومت کی اس بربریت کے خلاف متحد ہو جائیں 18 اکتوبر کو مظفرآباد میں خواتین ورکرز پر تشدد کے خلا ف یو م ِ احتجاج منائیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ مہاراجہ ہر ی سنگھ سے ہمارے آباﺅ و اجداد نے بیگار نہ دینے کی بنیا د پر غیر ت کا مظاہرہ کر کے اس ریاست کو آزاد کروایا تھا آج اس ریا ست کا حکمر ان طبقہ پھر اُسی نہج پر چل رہا ہے اس لئے اس جارحیت کا خاتمہ ضروری ہے محکمہ صحت سفید ہاتھی ہے پانچ اضلاع میں دوائی کانام و نشان تک نہیں ۔

سید وقار حسین جعفری نے کہا ہے کہ یہ ریاست ہمارے اسلاف نے اپنی جا نو ں کا نذرانہ دیکر اس لئے آزاد نہیں کروائی تھی کہ اس ریا ست میں بسنے والے افراد بالخصوص خواتین کو سر ِ بازار جبر اور تشدد کا نشانہ بنا کر اُن کی تحضیک کی جائے اس بے غیرتی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا کہ حکمرا ن طبقہ اور بیو رو کریسی عیاشیاں کرے جس کا ثبو ت یہ ہیکہ حکومت ریاست سے واپس جانے والے لینٹ بیوروکریٹس کو پینشن ،گاڑیاں ، ڈیزل پیٹرول اور دیگر مراعات اُنکے پیچھے لے کر بھاگتی ہے جبکہ عوام النا س کو صحت کی سہو لیا ت مہیا کرنے والی غریب خواتین کو تشدد کا نشا نہ بنا یا جائے