18

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سال کی کم ترین سطح پر آگیا

کراچی (سٹیٹ ویوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس سال کی کم ترین سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی شدید مندی دیکھی جارہی ہے اور سرمایہ کارغیر یقینی صورتحال کا شکار نظر آرہے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 600 پوائنٹس کمی کے ساتھ 39 ہزار 650 کی سطح سے بھی نیچے آگیا جو رواں سال کی کمی ترین سطح ہے۔