نواز شریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز )سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نیب ریفرنسز کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر کے احتساب عدالت ٹرائل رکوانے کی استدعا کردی ۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں نواز شریف کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ آئینی درخواست پر فیصلہ آنے تک احتساب عدالت کی کارروائی روکی جائے ۔

درخواست میں کہا گیا کہ آمدن سے زیادہ اثاثوں پر ایک سے زیادہ ریفرنس نہیں بنائے جا سکتے ،نیب قانون کے مطابق ایک جرم کا ایک ہی ریفرنس اور ٹرائل ہوتا ہے ،ایک جرم کے 3ٹرائل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،عدالت 3ریفرنسز کو ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دے ۔