9

پاک فوج کی جانب سےبازیاب کرائےگئےغیرملکی برطانیہ روانہ

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاک فوج کی جانب سے بازیاب کرائے گئےغیرملکی خاندان کو برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بازیاب کرائے گئے خاندان نے گزشتہ روز امریکہ جانے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد آج (جمعہ کو) انہیں پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 سے برطانیہ روانہ کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کینیڈین شہری جوشوابوئل، اس کی امریکی اہلیہ کولمین اور ان کے تین بچوں کو پاک فوج نے امریکی انٹیلی جنس اطلاعات پر آپریشن کرکے اس وقت بازیاب کرایا تھا جب انہیں افغانستان سے کرم ایجنسی منتقل کیا جا رہا تھا۔ یہ خاندان حقانی نیٹ ورک نے 2012 میں اغوا کیا تھا اور ان کے دونوں بچوں کی پیدائش بھی دورانِ قید ہی ہوئی تھی۔