kate

15

کیٹ کی نئی ویڈیونےانٹر نیٹ پر دھوم مچادی

لندن(سٹیٹ ویوز) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن لندن کے نیشنل ٹینس سینٹر جا پہنچیں جہاں انہوں نے ننھے بچوں کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔دلفریب مسکراہٹ اور بےانتہاخوبصورتی کے سبب لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی برطانوی شہزادی لیڈی ڈیانا کے چاہنے والے پوری دنیا میں موجود ہیں۔

انہیں دنیا سے گزرے 20برس گزرچکے ہیں لیکن ان کے چاہنے والوں میں آج بھی کمی نہیں آئی ہے۔ جتنی شہرت لیڈی ڈیانا کے حصے میں آئی برطانیہ کی کسی اور شہزادی نے اتنی شہرت حاصل نہیں کی۔ تاہم ان کی بہو اور شہزادہ ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے بارے میں کہاجاتا ہے کہ وہ لیڈی ڈیانا کے بعد عوامی مقبولیت حاصل کرنے والی شاہی خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو اپنے لباس، رکھ رکھا اور رہن سہن سے کسی بھی طرح لیڈی ڈیانا سے کم نہیں۔

35 سالہ کیٹ مڈلٹن لیڈی ڈیانا کی طرح فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کرحصہ لیتی ہیں اورعوامی خدمت کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے لندن میں نیشنل ٹینس سینٹر کا دورہ کیااوروہاں موجود 5 سے 8سال کے ننھے بچوں کےساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ خوب ٹینس کھیلی۔جب کہ وہاں موجود بچے بھی شہزادی کو اپنے درمیان دیکھ کر بہت خوش تھےاور ان کے ساتھ ٹینس کھیلتے ہوئے بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔ کیٹ 2016 سے لان ٹینس ایسوسی ایشن کی سرپرست ہیں اورخود بھی بہت اچھی ٹینس کھیلتی ہیں۔

کیٹ مڈلٹن تیسری بارامید سے ہیں، اپریل میں ان کے ایک بار پھر امید سے ہونے کے اعلان کے بعد مڈلٹن نے پہلی بارعوامی مقام پر انٹری دی ہے۔ واضح رہے کہ کیٹ کے دو بچے 4 سالہ پرنس جارج اور 2 سالہ شہزادی شارلٹ ہیں۔ کیٹ مڈلٹن کاکہنا ہے کہ ان کے بیٹے ننھے جارج میں بھی ٹینس کھیلنے کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ تاہم ابھی وہ ٹینس اسٹک سے گیند کو مار بھی نہیں پاتے اوران کی اسٹک گیند کو بنا چھوئے نکل جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں