27

سعودی عرب میں پاک کشمیرمیڈیا فورم کا قیام

الرياض (راجہ ابرار/سٹیٹ ویوز) سعودی عرب میں مقیم پاکستانی وکشمیری صحافیوں کی مشاورت کے بعد پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کا قیام عمل میں لایا گیا.

شہرریاض میں ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سیاسی جماعتوں اورسماجی شخصیت کی بھرپور شرکت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری عبدالعزیز ہزاروی نے حاصل کی نعت رسول مقبول فیصل آکاش نے پیش کی جبکہ نظامت کے فرائض پرویز کھٹانہ نے انجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری یوسف خالد صدر آل پاکستان اوورسیزآرگنائزی​شن نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے ہمیں امید ہے کہ آپ دوست مسئلہ کشمیر کو اپنی قلم کے ذریعے اجاگر کریں گے۔

تقریب سے شکیل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کاایک اہم رول ہے جو آپ ساتھیوں کو ادا کرنا ہوگا فورم بناکر اس کو کامیاب کرنا اپنا مقصد بنا لیں۔چوہدری خادم حسین بجاڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہوئی ہے کہ شہر ریاض میں میڈم فورم اپنی کمیونٹی کی اواز کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کر رہے ہیں ۔تقریب سے چوہدری رفیق امیر جماعت اسلامی سعودی عرب ریاض نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب کے تمام عہدے داروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ مل جل کاپاک کشمیر کمیونٹی کی آواز کو جدت دیں گے۔

جمعیت علماء اسلام پاکستان سعودی عرب ریاض کے صدر مولانا ہمایوں مسعود نے کہا کہ یہ وقت کی اہم ضرورت تھی انشااللہ ہمارا تعاون آپ دوست کے ساتھ رہے گا۔ مسلم لیگ ن سعودی عرب کے عبدالمجید گوجر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ پاک کشمیر کمیونٹی کی آواز کو بین الاقوامی سطح تک پہنچنے میں آپ لوگ اہم کردار ادا کررہے یہ فورم ریاض شہر کی ضرورت تھا۔ سیاسی وسماجی شخصیت ملک محمد اعجاز اعوان نے کہا کہ فورم کے تمام عہدے داروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور آپ لوگ مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی خدمات سرانجام دیں ۔

لبریشن فرنٹ کے انتظار نقوی نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز کو ایک اچھے طریقے سے اجاگر کریں ایم خرم خان میڈیا ہیڈ تحریک انصاف سعودی ریاض نے کہاکہ ہمارا تعاون اس فورم کے ساتھ رہے گا اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کریں ۔تقریب سے نومنتخب صدر پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب حافظ عرفان کھٹانہ نے اپنا منشور پیش کیا جس میں سعودی عرب میں مقیم پاک کشمیر کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنا اور کی آواز کواعلی حکمرانوں تک پہنچانا ۔۔پاک کشمیر کمیونٹی کو یکساں طور پران کے پروگراموں کو کوریج دینا۔مسلہ کشمیر کو پاک کشمیر میڈیا فورم کے پلٹ فارم سے عالمی سطح پراجاگر کرنا۔۔ورکنگ صحافی حضرات کی فلاح وبہبود کیلئے پاک کشمیر میڈیا فورم کے پیلٹ فارم سے ان کو سپورٹ کرے گا۔

پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب میں موجود صحافتی تنظیموں کو ساتھ لے کر چلے گا۔۔پاک سعودی دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے گا ۔اس موقع پر فورم کے عہدے داروں کا اعلان کیا گیا چیرمین پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب ایم خوشحال شریف۔۔صدر حافظ عرفان کھٹانہ۔۔جنرل سیکرٹری افتخار الحق چوہدری ، سیکرٹری اطلاعات راجہ ابرار، صغیربرقی سیکرٹری فنانس ، فیض الحسن ایگزیکٹو ممبر پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب نامزد ، چیئرمین پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب ایم خوشحال شریف نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فورم کا مقصد مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز اجاگر کرنا پاک کشمیر میڈیا فورم سعودی عرب حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دے گا صاف شفاف صحافت ہماری اوّلین ترجیح ہوگی پاک کشمیر کمیونٹی کی آواز کو موثر انداز میں پیش کرنا ۔تقریب کے اخر میں مولانا ہمایوں مسعود نے فورم کی کامیابی کے لئے دعا کی تقریب کے شرکاء نے تمام نومنتخب ارکان کو مبارک باد پیش کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں