11

چوروں اورڈاکوؤں کیلئےپاکستان کی زمین تنگ کردیں گے، راجہ زرارسجاد

انٹرویو: اعجازبٹ
سٹیٹ ویوز/فیصل آباد

پاکستان تحریک انصاف ملک کوکھوکھلا کرنے والوں کا محاسبہ کرے گی. ملک کی تاریخ میں کسی طاقتور کا ایسا احتساب نہیں ہوا. چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے پاکستان کی زمین تنگ کر دیں گے.

ان خیالات کا اظہارپاکستان تحریک انصاف پی پی 65 فیصل آباد کےمتوقع امیدوارراجہ زرارسجاد نے سٹیٹ ویوز سے گفتگو کےدوران کیا انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ تمام محب وطن پاکستانی مل کر ملک لوٹنے والوں کیخلاف کلمہء حق بلند کریں عمران خان ملک و قوم کی جنگ لڑرہا ہے اور ان کی جدوجہد کے نتیجہ میں ملک کو کھوکھلا کرنے والا مافیا قانون کے کٹہرے میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ شروع میں لوگ عمران خان کی باتوں سے اتفاق نہیں کرتے تھے لیکن ہمارے قائد نے ناممکن کو ممکن کر دکھایا اور ملکی اداروں کے وقار کو تقویت دینے میں اپنا کردار ادا کیا ہے.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد ملکی سالمیت اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے صرف انسانی خدمت کو پروان چڑھانے کا جذبہ ہر سیاست دان میں ہونا ضروری ہے تاہم ملکی خدمت کیلئے ضروری ہے کہ ہر پاکستانی شہری و سیاسی رہنماء کا نظریہ پاکستان کےحق میں ہو.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاگو کہ ہمارا خاندان پاکستان بننے سے لیکر آج تک سیاست میں ہے باوجود اس کے موروثی سیاست کے مکمل طور پر خلاف ہوں اور اگر کو ئی مجھ سے بہتر کام کرنے والا کسی بھی سطح پر موجود ہو تو اس کے ہمقدم ہوکر خوشی محسوس کرتا ہوں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں