Japan Electric car

12

جاپان میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار متعارف

ٹوکیو(سٹیٹ ویوز)جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والے ایک موٹر شو میں زندگی بچانے والی الیکٹرک کار پیش کردی گئی۔یہ الیکٹرک کار تیز رفتار اور ماحول دوست ہے اور آہستہ یا تیز رفتاری سے آنے والی گاڑی کے بارے میں الرٹ کردیتی ہے۔

اس کار کا سب سے خاص فیچر یہ ہے کہ پیدل چلنے والوں اور سائیکل چلانے والوں کو شور مچاکر بتاتی ہے کہ گاڑی آرہی ہے ، ابھی روڈ کراس نہ کریں۔اس کار میں موجود ‘کانٹو فیچر ‘کی وجہ سے اسے زندگی بچانے والی گاڑی کہا جارہا ہے۔

ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن کے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے مطابق گاڑیوں کے 35فیصد حادثات پیدل چلنے والوں اور 57 فیصد سائیکل سواروں کے ہوتے ہیں، اس لیے نئے سیفٹی قوانین کے مطابق الیکٹریکل گاڑیوں میں اتنی آواز ہونی چاہیے جو بہ آسانی سنی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں