14

کشمیر سٹوڈنٹ فریڈم مومنٹ کے بانی صدر ماسٹر خلیق الزمان کی پانچویں برسی

جدہ(راجہ ابرار احمد )ماسٹر خلیق الزمان کی پارٹی کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گی کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب کشمیر سٹوڈنٹ فریڈم مومنٹ کے بانی صدر ماسٹر خلیق الزمان کی پانچویں برسی کا انعقاد سعودی عرب جدہ میں راجہ زاہد کے گھر پر معنقد کیا گیا کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب کی طرف سے بانی صدر ماسٹر خلیق الزمان کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عمران علی نے حاصل کی نظامت کے فرائض کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب کے سیکرٹری مالیات تصور جنجوء ادا کیے.

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈم مومنٹ سعودی عرب کے صدر سردار اشتیاق اتش نے کہا کہ ماسٹر خلیق الزمان کی پارٹی کے لیے خدمات ہمشیہ یاد رکھیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ ماسٹر صاحب نے ساری زندگی کشمیر کاز کے لیے وقف کی ہوئی تھی وہ زندگی کی آخری سانس تک آزادی کشمیر اور مومنٹ کے لیے کام کرتے رہے وہ پارٹی کا عساسہ تھے جب تک زندہ رہے رات دن پارٹی کے لیے کام کرتے رہے اور کشمیر کی آزادی کے لیے کام کرتے رہے رہے اور نظریا خود مختار کشمیر کے لیے جہدوجہد کرتے رہے اجلاس سے راجہ زاہد عمران علی ایم ڈی ابرار طارق رشید زاہد شبیر نے بھی خطاب کیا اور ماسٹر خلیق الزمان صاحب کو خراج تحسین پیش کیا اور اس بات کا حہد کیا کے خلیق الزمان صاحب کی جلائی ہوئی شمع کو ہمشیہ روشن رکھے گیے اور کشمیر کی مکمل آزادی خود مختاری کے لیے جہدوجہد کرتے رہے گے ہماری منزل کشمیر ایک خود مختار آزادی اسلامی ریاست ہے اور ہم اپنی منزل کے قیام تک جہدوجہد جاری رکھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں