25

ایک تحقیق کے مطابق ایموجیز کا استعمال دوسروں پر آپ کا منفی تاثر قائم کر سکتا ہے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ہم سب اپنے فون سے پیغام رسانی کرتے ہوئے ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہر ایک کے اپنے پسندیدہ ایموجیز ہوتے ہیں۔ کسی کو مسکراتا ہوا چہرہ پسند ہوتا ہے تو کسی کو روتا ہوا۔ کوئی ہر پیغام میں دل کی شکل والا ایموجی بھیجتا ہے تو کوئی بندر کی شکل کا۔ لیکن کیا آپ کو پتا ہے کہ یہ ایموجیز دوسروں کو آپ کے بارے میں کیا بتا رہے ہیں؟

حال ہی میں سوشل سائیکولوجی اینڈ پرسنیلیٹی سائنسز میں شائع ہوئی ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو اپنی پیشہ ورانہ ای میلز میں ایموجیز کا استعمال کرتے ہیں، ان کو نا اہل سمجھا جاتا ہے۔ ااس تحقیق میں یہ لکھا گیا ہے کہ ہم جو ایموجیز دوسروں کو اپنے پیغام میں بھیجتے ہیں وہ ان پر کسی قسم کا بھی خوشگوار تاثر نہیں چھوڑتیں بلکہ ان ایموجیز کا وصول کنندہ پر منفی اثر پڑتا ہے۔ ای میل میں موجود ایموجیز کی وجہ سے وصول کنندہ کو لگتا ہے کہ ایموجیز بھیجنے والا اپنا کام کرنے کا اہل نہیں ہے۔

اس تحقیق میں کچھ لوگوں کو پیشہ ورانہ ای میلز کا جواب دینے کے لیے کہا گیا۔ تمام ای میلز میں متن ایک جیسا تھا لیکن کچھ ای میلز میں ایموجیز کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ اس مشق کے بعد جو نتائج سامنے آئے، ان سے محققین کو معلوم ہوا کہ شرکاء نے ایموجیز والے ای میلز کے جواب میں کسی خاص گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ جن ای میلز میں ایموجیز کا استعمال نہیں کیا گیا تھا ان کے جواب میں انہوں نے زیادہ معلومات کا تبادلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں