41

پاکستان نےکشمیریوں پربھارتی مظالم کی روداد اوآئی سی کےسامنےرکھ دی

جدہ (راجہ عابدعزیز/سٹیٹ ویوز) سعودی عرب میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہیڈ کوارٹر جدہ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم وجبر کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا.

سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے منعقدہ تصویری نمائش کی تقریب میں او آئی سی کے رکن ممالک کے مبصرین، سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق اور سیکرٹری جنرل او آئی سی یوسف التعمیی نے شرکت کی اس موقعہ پر سیکرٹری جنرل یوسف التعمیی کا کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیر کاز کی مکمل حمایت کرتی ہے اور تمام رکن ممالک کشمیری مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور بھارتی مسلح فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پہ ہونے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں.

سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ کشمیری گزشتہ ستر برس سے بھارتی ظلم اور جارحیت کا شکار ہو رہے ہیں، بھارت کو اقوام متحدہ کی قرادوں پر عمل کرتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا تاکہ پورے خطے میں امن کی فضا قائم۔ہو سکے، تقریب سے جدہ قونصلیٹ جنرل شہریار اکبر خان نے بھی خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں