20

خشک ہونٹوں کو ان پانچ قدرتی اجزاء کی مدد سے نرم بنائیں

لاہور: (سٹیٹ ویوز) سردیوں میں ہمارا پانی کا استعمال کم ہو جاتا ہے جس کہ وجہ سے جلد میں خشکی نمایاں ہونے لگتی ہے۔ ہمارے جسم میں پانی کی کمی کی پہلی علامت ہمارے ہونٹوں پر ظاہر ہوتی ہے۔ سردیوں میں جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں اور ان کی اوپری سطح پھٹنے لگتی ہے۔ مہنگے موئسچرائزر اور لِپ بام کو استعمال کرنے سے پہلے اپنے جسم میں ہونے والی پانی کی کمی کو پورا کریں۔خشک ہونٹوں کو دوبارہ سے نرم و ملائم بنانے کے لیے درج ذیل پانچ قدرتی اجزاء کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
(بادام کا تیل)
بادام کے تیل میں کئی مفید وٹامن پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک وٹامن ای ہے۔ بادام کے تیل کے چند قطرے ہونٹوں کو نرم و ملائم بنا سکتے ہیں۔ بادام کے تیل کو شہد کے ساتھ ملا کر بہترین قدرتی لِپ بام بنایا جا سکتا ہے۔
(چینی)
چینی کی مدد سے ہونٹوں کی بیرونی جلد کو رگڑنے سے ہونٹوں کی بیرونی سطح پر موجود مردہ خلیوں سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ بہترین نتائج کے لیے چینی کو جوجوبہ کے تیل کے ساتھ ملا کر استعمال کریں۔ اس محلول کو ہونٹوں پر لگائیں، انگلی کی مدد سے ہونٹوں کا مساج کریں اور پھر دس منٹ کے لیے اسے چھوڑ دیںدس منٹ بعد صاف پانی سے ہونٹ صاف کر لیں۔
(شہد)
شہد میں کئی بیماریوں کی شفاء ہے۔ اس میں وٹامن سی بھی پایا جاتا ہے جو انسای خلیوں کے لیے کافی مفید ہے۔ پھٹے ہوئے ہونٹوں کو ٹھیک کرنے کے لیے شہد کو کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کا چینی کے ساتھ لیپ لگا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ اس کے علاوہ شہد کو لیموں کے رَس، گلیسرین اور عرقِ گلاب کے ساتھ ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
(دودھ)
دودھ کے اَن گنت فوائد ہیں۔ اس میں کیلشیم، پوٹاشیم، وٹامن بی 2، وٹامن بی 12 اور بہت سے دیگر مفید اجزاء پائے جاتے ہیں۔ خشک ہونٹوں کو دوبارہ سے نرم و ملائم بنانے کے لیے دودھ کا ہلدی کے ساتھ لیپ بنا کر ہونٹوں پر لگائیں۔ پانچ منٹ کے بعد اسے نرمی سے رگڑ کر اتار لیں۔

(چقندر کا رَس)
چقندر کا رَس ہونٹوں کو گلابی کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر اس کے رَس کو بیس منٹ تک ہونٹوں پر لگا کر رکھا جائے تو اس سے نہ صرف ہونٹ نرم و ملائم ہوں گے بلکہ ان پر ایک قدرتی گلابی رنگ بھی آ جائے گا۔
(ٹماٹر کا رَس)
ٹماٹر کا رَس خشک اور پھٹے ہوئے ہونٹوں کو نرم و ملائم بناتا ہے۔ اس کے علاوہ ٹماٹر کا رس ہونٹوں کی سیاہی کو بھی کم کرتا ہے۔ ٹماٹر کے رس کو پندرہ منٹ کے لیے اپنے ہونٹوں پر لگا رہنے دیں اور اس کے بعد پانی سے صاف کرلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں