30

ڈالر کی قدر میں کتنے روپے کمی ہوئی ۔۔؟

کراچی (سٹیٹ ویوز) کاروباری ہفتے کے پانچ روز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 40 پیسے تک گھٹ گئی جبکہ صرف جمعے کے روز ہی ڈالر 20 پیسے کمی سے 107 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کی سب سے بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے سکوک اور یورو بانڈز کے اجراء کی خبریں ہیں

جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں روپیہ ڈالر کے مقابلے جان پکڑنا شروع ہو چکا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت 2 سے 3 ارب ڈالرز بانڈز کے اجراء سے حاصل کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں