45

ولی عہدکا چیلنج قبول:دبئی کی پولیس نے دیو ہیکل مسافر طیارے کو کھینچ لیا

ابوظہبی(سٹیٹ ویوز)متحدہ عرب امارات کی پولیس نے ولی عہد الشیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم کی جانب سے متعارف کرائے گئے ’فٹنس پروگرام‘ کا چیلنج قبول کرتے ہوئے دبئی کی پولیس نے دیو ہیکل مسافر طیارے کو کھینچ لیا ۔

چیلنج کے عنوان سے قائم کردہ ویب سائٹ پر ولی عہد اور دبئی حکومت کے ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین کی طرف سے شروع کردہ فٹنس پروگرام کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔چیلنج میں دبئی کے ولی عہد نے ہر خاص وعام کو دعوت دی ہے کہ وہ 20 اکتوبرسے 20 نومبر تک روزانہ 30 منٹ اپنی جسمانی فٹنس اور صحت کے لیے جسمانی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ یہ تاکید تمام کمپنیوں، حکومتی اداروں اور تعلیمی اداروں کو بھی جاری کی گئی ہے۔

تاہم دبئی پولیس نے فٹنس چیلنج کے تحت ’ایئربس اے 380‘ کو ہوائی اڈے سے کھینچ کر اپنی فٹنس کا ثبوت دیا ہے۔ واضح رہے کہ متحد ہ عرب امارات کی سرکاری ایئر لائن کا یہ دنیا کا سب سے بڑا مسافر طیارہ ہے اور اس طیارے کا وزن 302 ٹن ہے جبکہ اسے 56 پولیس اہلکاروں نے مل کر 100 میٹر تک گھیسٹا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں