48

امریکہ نے پاکستان کیلئے کتنے کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی۔۔۔!

لاہور (سٹیٹ ویوز) غیرملکی جریدے کے مطابق، امریکی کانگریس نے پاکستان کے لئے 70 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے، پاکستان کو رقم دہشتگری کے خلاف جنگی اخراجات کی مد میں دی جائے گی۔ کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 35 کروڑ ڈالر جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔

فنڈ دہشتگردی کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کی شرط پر دیا جائے گا۔ جریدے کے مطابق، پاکستان حقانی گروپ اور لشکر طیبہ کے خلاف مؤثر کاروائی کرے گا اور امریکی سکیورٹی ادارہ پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں سے متعلق کانگریس کو رپورٹ دیتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں