karachi port

30

افغانستان کا کراچی پورٹ پر مزید انحصار نہ کرنے کا اعلان

کابل(کامرس ڈیسک) بھارت سے تجارتی سامان ایران کے راستے افغانستان لے جانے کے روٹ کا افتتاح کردیا گیا جب کہ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کھلنے کے بعد اب و ہ کراچی پورٹ پر مستقل انحصار نہیں کریں گے۔

افغان نیوز ایجنسی کے مطابق افغانستان، بھارت اور ایران کے درمیان نئے تجارتی روٹ کا افتتاح کرنے کے ضمن میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں اعلیٰ افغان حکام اور بھارتی سفیر من پریت وہرہ نے شرکت کی اور اس نئے روٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ بھارتی پورٹ سے براستہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار اور وہاں سے افغان پورٹ نمروز پہنچنے والی یہ پہلی کھیپ گندم کی تھی جو کہ سات لاکھ ٹن گندم پر مشتمل تھی۔

افغان صوبے نمروز کے گورنر محمد سمیع اللہ نے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہ چاہ بہار فعال ہونے سے اب افغانستان کراچی پورٹ پر مکمل انحصار نہیں کرے گا، اس بندرگاہ کی فعالیت سے ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی، وہیں تینوں ممالک بھارت، ایران اور افغانستان کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی جب کہ صوبہ نمروز کے باشندوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ نمروز کی بندرگاہ جانے والے راستے انتہائی محفوظ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں