45

فائزہ اخترکا “شطرنج” منچلوں کوفیسٹیول میں کھینچ لایا

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام ہونے والے ڈرامہ فیسٹیول میں ہدایت کار فائزہ اختر کے ڈرامے شطرنج کے کھلاڑی کو زبردست پذیرائی ملی ہے.

پی این سی کے حال میں منچلوں کی کثیر تعداد میں شرکت کے باعث نشستیں کم پڑ گئیں ، متعدد لوگ کھڑے ہو کر کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہے ، منچلوں کا کہنا تھا کہ فائزہ اختر نے ایک بہترین ڈرامہ پیش کیا ہے، پی این سی اے میں ہونے والے ڈراموں میں یہ واحد ڈرامہ ہےجس کو دیکھنے کے لیے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ہے ڈرامے میں جو پیغام دیا گیا وہ سب سے اہم ہے کیونکہ اس وقت ملک دہشت گردی، کرپشن، معاشی بحران سمیت بیشتر مسائل کا شکار ہے اگر حکمران طبقہ اس ڈرامہ سے ہی سبق سیکھ لیں تو بہت سے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے.

ہدایت کار فائز اختر کا کہنا تھا کہ پی این سی اے نے ڈرامہ فیسٹیول کا انعقاد کرکے نوجوانوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے، ایسے فیسٹیول کا اہتمام ہر سال ہونا چاہیے تاکہ سٹیج ڈراموں میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ سیکھنے کا موقع مل سکے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا کھیل پیش کرنے کے شیڈول سے دو دن قبل آگاہ کیا گیا لیکن اس کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ڈرامہ دیکھنے کے لیے ہال میں موجود تھی.

فائزہ اختر کا کہنا تھا کہ اگر شیڈول کا پہلے بتا دیا جاتا تو اس سے بھی اچھا کھیل پیش کیا جا سکتا تھا، انہوں نے جہاں پی این سی اے انتظامیہ کی تعریف کی وہیں کچھ گلے شکوے بھی کیے ہیں اور کہا کہ بعض عناصر نے ذاتی عناد کی بنیاد پر ہمارے ڈرامے کو ناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے لیکن اللہ کی مہربانی سے ہم نے بہترین کھیل پیش کیا جس کی وجہ سے پذیرائی بھی ملی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں