Cotton

27

روئی اور پھٹی کی قیمتیں سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

کراچی(کامرس ڈیسک)مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و اسپننگ ملز کی جانب سے معیاری روئی کی خریداری میں زبردست اضافے کے باعث روئی کے بھاؤ میں فی من 300 تا 400 کا روپے نمایاں اضافہ ہوا۔

روئی کا بھاؤ فی من 7000 روپے کی سیزن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، اسی طرح پھٹی کا بھاؤ بھی فی 40 کلوگرام 3400 تا 3500 روپے کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی ریٹ کمیٹی نے روئی کی فی من اسپاٹ ریٹ میں 200 روپے کا اضافہ کرکے 6600 روپے کردیا، صوبہ سندھ میں فی من روئی کی قیمت 6000 تا 7000 روپے جبکہ فی 40کلوگرام پھٹی کی قیمت 2800 تا 3350 روپے رہی، اسی طرح صوبہ پنجاب میں فی من روئی کی قیمت 6450 تا 7000 روپے، فی 40 کلوگرام پھٹی کی قیمت 2900 تا 3450 روپے ہوگئی۔

کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بتایا کہ ملک کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں کپاس کی فصل کو نقصان پہنچانے والے موسمی حالات صوبہ سندھ میں سیزن کے اوائل میں بارشوں کا سلسلہ جبکہ بعد ازاں پنجاب میں غیر معمولی گرمی کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہوئی جس کے باعث معیار خراب ہوا اور پیداوار پر بھی منفی اثرات ہوئے جس کے باعث کپاس کی پیداوار کا تخمینہ لگانے والے کاٹن کراپ ایسسمنٹ کمیٹی نے کپاس کی پیداوار کے اولین تخمینہ 1کروڑ 41 لاکھ گانٹھوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے 1کروڑ 26 لاکھ گانٹھوں کا کردیا لیکن صورت حال دیکھتے ہوئے ایسا گردانہ جاتا ہے کہ پیداوار اس سے بھی 5 تا 10 لاکھ گانٹھیں کم ہوکر 1کروڑ 15 تا 20 لاکھ گانٹھیں ہونے کی توقع کی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں