Robeena

25

باپ نے کمسن بیٹی کوفروخت کرکے نیا منصوبہ بنا لیا

چناری(خصوصی رپورٹر)آزادکشمیر کے علاقہ چکار میں جاہل باپ نے کم سن بیٹی کو فروخت کردیا.

ساکنہ دچھورفقیراں کے باپ کی ستائی روبینہ بی بی دختر خامین نے کہا کہ میرے باپ نے مجھے فرید نامی شخص کو فروخت کرکے اس کے ساتھ نکاح کروادیا جس کے بعد مجھے زبردستی طلاق دلواکرایک اورشخص کو فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا. جب مجھے معلوم ہوا تو میں نے گھر سے بھاگ کر پناہ حاصل کی اور اپنی مرضی سے محمدنزیرولد یعقوب سے شادی کرلی ہے

انہوں نے بتایا کہ میرا والد مجھے وہاں پر بھی آباد نہیں ہونے دے رہا ہے مجھے اور میرے خاوند کو مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے اور چندشرفاءکوبدنام کرنے کاگھاوناکھیل کھیل رہا ہے

انہوں کہا کہ میری جان اور میرے خاوند کی جان کو والد سے خطرہ ہے میرے والد کی حرکات وسکنات سے پورا علاقہ باخبر ہے وزیراعظم ،چیف سیکرٹری،آئی جی آزادکشمیر،ڈی سی ہٹیاں بالا مجھے انصاف دلائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں