27

سعودی خاتون کےہاں 6 جڑواں بچوں کی پیدائش

ریاض(سٹیٹ ویوز)ریاض کے پرنس سلطان میڈیکل آرمی سٹی میں ایک سعودی خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا۔

60 ڈاکٹروں نے زچگی کے عمل کی نگرانی کی۔تمام بچے اور بچوں کی ماں خیروعافیت سے ہیں۔ زچگی کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر اسامہ التویجری نے مقامی میڈیا کوبتایا کہ سعودی خاتون کی زچگی کا معاملہ انتہائی نازک ہو گیا تھا۔

یہ خاتون زچگی کے8ویں مہینے میں تھی جب اسے پرنس سلطان میڈیکل آرمی لایا گیا۔ ڈاکٹرز نےمعائنے کے بعد آپریشن کے ذریعے زچگی کا فیصلہ کیا۔ اس خاتوں کی زچگی میں میڈیکل ٹیم کے 60 ڈاکٹروں نے شرکت کی اور باحفاظت زچگی کو مکمل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں