Chilas

26

چلاس میں پی ٹی آئی اور پی پی نے حکومت کیخلاف ایکا کرلیا

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے ٹیکس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔احتجاجی مظاہرہ صدیق اکبر چوک پر منعقد ہوا ،مظاہرے میں ٹیکس کے خلاف نعرے بازی بھی کیا گیا ۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماوں شاہ ناصر، طاہر ایڈوکیٹ،پیپلز پارٹی کے رہنما مبین،نور محمد،سیف اللہ،شبیرو دیگر نے کہا کہ گلگت بلتستان ایک متنازعہ علاقہ ہے یہاں ٹیکس کا نفاظ غیر قانونی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ٹیکس کے خلاف کبھی بھی خاموش نہیں رہیں گے ،جب تک ٹیکس ختم نہیں ہوگا احتجاج کرتے رہیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں