Havali protest (3)

45

اہل حویلی نے انتظامیہ کو ہلا دیا

فاروڈکہوٹہ(ثاقب راٹھور،سٹیٹ ویوز) بلدیہ کی طرف سے عائد کئے جانے والے بھاری ٹیکسز کے خلاف انجمن تاجران ضلع حویلی کی کال پر شٹرڈائون احتجاج ہوا ۔ احتجاجی مظاہرہ زیر صدارت عبوری صدر انجمن تاجران حافظ مشتاق احمد ہوا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ باڈر لائن ایریا میں حکومت کی جانب سے لگائے جانے والے بھاری پراپرٹی ٹیکسز پر انتہائی افسوس ہے۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بھاری ٹیکسز کا نفاذ کر کے غریب عوام کا جینا دوبھر کر رہی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بسنے والی عوام کو ریلیف دے۔

مقررین نے کہا کہ غنڈہ ٹیکس جس سے ہم جگا ٹیکس کہتے ہیں جگا ٹیکس ہم کسی صورت نہیں دیں گے۔ جب تک حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی اس وقت تک ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
Havali protest (3)

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ حجام اور موچی کی دوکان پر 10سے 15ہزار روپے کا ٹیکس لگا ہے یہ کتنا بڑا ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورے آزاد کشمیر کی طرح حویلی کے رہنے والوں نے بھی اس آرڈر کو مسترد کر دیا اور جو بھی ہاتھ اس ٹیکس کے لیے آئے گا وہ ہاتھ کاٹ دیں گے چوہدری انور نے کہا کہ حویلی میں اور کتنا ظلم کرو گے پہلے سے ہی حویلی مسائل سے دوچار ہے ۔ انہوں نے کہا پریس نمائیندگان اور ایجنسیز سن لیں کہ میاں محمد نواز شریف نے حویلی کے لیے جو پیکجز دیے تھے جن میں ایکسپریس وے ، ہستپال ، و دیگر پراجیکٹ ہا تھے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اس کو پورا کریں اور انہیں چاہیے کہ ان اعلانات کا اعادہ کریں ۔

منظور ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ راجہ صاحب اگر مزے میں آ ہی گئے ہیں تو انھیں غریب دوکانداروں پر ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر سول سوسائیٹی سے ہونا چاہیے۔

شیخ عارف سابق ایڈمنسٹریٹر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں سے نوالہ حلال چھیننے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ اور دو دھاری تلوار پھیری جا رہی ہے۔

مشتاق الرسول نے کہا کہ ہم جب تک حکومت یہ فیصلہ واپس نہیں لیتی اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

عبوری صدر انجمن تاجران حویلی مشتاق احمد نے کہا کہ ہم شٹر ڈائون ہڑتال کے ساتھ ساتھ پہیہ جام بھی کریں گے۔ مظاہرے میں تمام جماعتوں کے اکابرین اور سیاسی و سماجی رہنما بھی موجود تھے۔ تمام سیاسی و سماجی قائدین نے انجمن تاجران کے موقف کی حمایت کی اور کہا کہ ہم بلا تفریق سیاسی وابستگی کے انجمن تاجران کے ساتھ ہیں اور پراپرٹی ٹیکس جگا ٹیکس ہے اسے فی الفور ختم کیا جانا چاہیے۔

مظاہرے سے خطاب کرنے والوں میں چوہدری محمد انور ایڈووکیٹ، حافظ مشتاق احمد، حافظ مشتاق الرسول، شیخ محمد عارف، ماجد گیلانی، نسیم خان راٹھور، منظور ڈار، ارشد بٹ، شیخ خورشید، عزیزالرحمن شیرازی، ذوالفقار راٹھور و دیگر شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں