36

اسلام آباد یونائیٹڈ کےہیڈ کوچ ڈین جونز نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے محفوظ ملک قرار دے دیا

اسلام آباد (مسعود ربانی /سٹیٹ ویوز)اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک مقامی ہوٹل میں اپنی ٹیم اور پی ایس ایل تھری کے حوالے سے پریس کانفرنس-اس موقع پر یونائٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی پاکستان آنے کو تیار ہیں. پاکستان میں سیکیورٹی کے بہترین انتظامات ہیں. دیگر ممالک بھی دہشت گردی کا شکار ہیں مگر وہاں کھیل کے میدان آباد ہیں .ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں نئے سپراسٹار کھلاڑی موجود ہیں شاداب اور رومان ریئس اور اس کے ساتھ ساتھ مصباح الحق بہترین کپتان ہیں .

اس موقع پر منٹور وقار یونس کا کہنا تھا کہ ٹیم کا کمبینیشن بہت اچھا ہے ڈریسنگ روم میں مصباح کی موجودگی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی اور اب سعید اجمل بھی اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں اور اسپنر کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مصباح کی قیادت میں‌نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا

اس موقع پر دونوں کرکٹ لیجنڈز نے باؤلنگ کوچ سعید اجمل کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ، وقایونس نے بطور کوچ اپنی کامیابی کا بڑا کریڈٹ سعید اجمل کی جادوئی باؤلنگ کو قرار دیا اور کہا کہ آئی سی سی کے نئے قوانین کی وجہ سے ہمیں سعید اجمل جیسے بہترین باؤلر کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن اب سعید اجمل مستقبل میں بہت سے اسپنر تیار کرے گا آخر میں انہوں نے مستقبل کی تیاری کے بارے بتایا اور میڈیا کا شکریہ ادا کیا-

وقار یونس کا مزید کہنا تھا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد یہ بھی تھا کہ میڈیا کے نمائندوں سے جو خلا یا دوری تھی اس کو دور کیا جا سکے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں