29

پی ایس ایل میں غیر ملکی اسٹارز کی کمی کھٹکنے لگی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی رینکنگ کے ٹاپ 10میں شامل کوئی غیرملکی بیٹسمین پی ایس ایل کا حصہ نہیں بنے گا۔

پاکستان سپر لیگ تھری کیلیے ڈرافٹ میں تمام فرنچائزز کی توجہ بڑے اسٹارز کے بجائے ان انٹرنیشنل کرکٹرز پر رہی جو پورے سیزن کیلیے دستیاب اور پاکستان آکر کھیلنے پر بھی آمادہ ہوں۔ واضح رہے کہ گذشتہ سیزن کا فائنل لاہور میں کھیلا گیا تھا اور فائنلسٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسٹار کرکٹرز نے لاہور آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد پشاور زلمی نے باآسانی ٹرافی پر قبضہ جمالیا۔

پی ایس ایل تھری کا آغاز آئندہ سال فروری میں ہو گا جب کینگروز جنوبی افریقہ میں کھیل رہے ہونگے، اس دوران ہی انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کی مہمان ہو گی۔ اسی لیے ان کرکٹرز کونہیں منتخب کیا گیا جو قومی ٹیموں کا باقاعدہ حصہ یا ان کو شامل کیے جانے کے امکانات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں