39

اداکارہ نورنےحجاب لینےاورمذہب کا راستہ اپنانےکی وجہ بتادی

کراچی(شوبز ڈیسک)نامور پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے شوبز کی چکاچوند چھوڑ کر اچانک مذہب کی راہ اپنانے اور حجاب لینے کی وجہ بتادی ہے۔

شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاراوراداکارائیں اپنی پرکشش شخصیت اورخوبصورتی کے باعث جانے جاتے ہیں۔ دیگر اداکاراؤں سے منفرد اور خوبصورت لگنے کی چاہ میں اکثر اداکارائیں مہنگے اور ڈیزائنرملبوسات زیب تن کرتی ہیں تاہم بہت کم ایسی اداکارائیں ہیں جو مہنگے لباس اور شوخ میک اپ کی وجہ سے نہیں بلکہ سادگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتی ہیں۔ اداکارہ نوربخاری کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو گزشتہ کافی عرصے سے حجاب لینے کے باعث خبروں کی زد میں ہیں۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ نورکی جانب سے حجاب لینے کے فیصلے نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچادیا تھا۔ میڈیا اور ان کے مداح یہ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ آخر نور نے اچانک یہ قدم کیوں اٹھایا تاہم اب نورنے شوبز چھوڑ کر اچانک حجاب لینے اور مذہب کی جانب مائل ہونے کی وجہ بتادی ہے۔

14 سال کی عمر میں فلم’’مجھے چاند چاہئے‘‘سےفنی کیرئیر کا آغاز کرنے والی پاکستان کی خوبرو اداکارہ نور بخاری نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو کے دوران حجاب لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’’ہر کام خدا کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے‘‘۔ میں اپنی شادی ٹوٹنے پر بے حد اداس تھی، وہ بہت مشکل وقت تھا مجھے سمجھ نہیں آرہا تھا کیاکروں جب چیزیں مزید خراب ہونا شروع ہوگئیں تو میں مذہب کی جانب مائل ہوگئی۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ مجھے ’’نئی نور‘‘ میں تبدیل ہونے کے لیے مجبور کیا گیا بس یہ سب ہونا تھا اور ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں