47

نان کسٹم پیڈ گاڑوں کےملکان یہ خبر ضرور پڑھ لیں ۔۔!

الپوری ( سٹیٹ ویوز)شا نگلہ پولیس نے ضلع میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ گاڑ وں کی رجسٹریشن کا مرحلہ ایک ماہ تک بڑھا دیا ،تمام این سی پی گاڑیوں کو یکم دسمبر تک اپنی گاڑیاں رجسٹر ڈکروائے۔ دودسمبر سے باقاعدہ طور پر نان کسٹم پیڈ رجسٹر نہ ہونے والے گاڑیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ راحت اللہ خان نے حکم نامہ جاری کردیا ۔گاڑی مالکان فوری طور پر اپنی گاڑی رجسٹرکرکے قانونی

تقاضوں کو پورا کرے۔ نان کسٹم پیڈ گا ڑیوں کی رجسٹریشن کا یہ مرحلہ کٹ این سی پی پر عائد نہیں ہوگا۔تمام مالکان ایک ماہ کے اندر اپنے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے پابند ہوں گے ۔ڈسٹرکٹ پولیس افسر ضلع شانگلہ راحت اللہ خان کے دفتر سے جاری ہونے والی اعلامیہ کے مطابق ضلع شانگلہ میں موجود تمام نان کسٹم پیڈ گا ڑیوں سے اپیل کی گئی ہیں کہ تمام مالکان جس کی گاڑ ی نان کسٹم پیڈ اور کٹ نہ ہوں ایک ماہ کے اندر اندر شانگلہ پولیس کے ساتھ رجسٹر کریں۔رجسٹریشن کا یہ اخری مرحلہ 2دسمبرتک جاری رہیگا جبکہ دو دسمبر کے بعد باقاعدہ طور پر پولیس کے ساتھ رجسٹر نہ ہونے والی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف پولیس کاروائی کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں