AJK uni

32

جامعہ کشمیر یونیورسٹی کیمپس کی بندش کیخلاف طلباء آپے سے باہر ہوگئے

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)آزادکشمیر یونیورسٹی کیمپس کی مسلسل بندش کے خلاف طلبہ و طالبات کااحتجاج ، شاہراہ سری نگر کو ندول کے مقام سے ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے بند کردیاگیا،ٹائر جلایا گیا،حکومت،سیکرٹری تعلیم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی گئی،شاہراہ سری نگر ڈیڑھ گھنٹہ تک ہرقسم کی ٹریفک کے لیئے مکمل بند رہی ۔

خواتین طالبات اور طلباء نے یونیورسٹی کیمپس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم کا اعادہ کیا “ساڈا حق اتھے رکھ “کے فلک شگاف نعروں نے مظاہرہ کو اورگرما دیا۔

پی پی کے راہنماء صاحبزادہ اشفاق ظفرایڈووکیٹ،ممبراسلامی نظریاتی کونسل مفتی کفایت نقوی نے بھی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔،تحریری معاہدہ نامہ اوردو روز میں کیمپس بحال کرنے کے کامیاب مذاکرات پر شاہراہ سری نگر کو بحال کروایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں