34

باپ نے چند کوڑیوں کی خاطر اپنی بیٹی کو بیچ ڈالا

اوکاڑہ( رانا آصف سے )اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور حجرہ شاہ مقیم میں خون سفید ہو گیا.ظالم باپ نے چند کوڑیوں کی خاطر اپنی بیٹی کو بیچ ڈالا.تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں باپ نے جواں سالہ بیٹی کو چند کوڑیوں کے عوض بیچ ڈالا،ماں بیٹی کو سات روز لاہور میں نامعلوم مقام پر بند رکھ کرزیادتی کانشانہ بنایا جاتا رہا ، موقع پاکر ماں بیٹی بھاگ نکلنے میں کامیاب ، باپ سمیت پانچ افراد کے کیخلاف تھانہ حجرہ شاہ مقیم میں مقدمہ درج ۔

حجرہ شاہ مقیم کی خاتون ارشاد بی بی نے میڈیا کو بتایا کہ اس کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹاہے دوبیٹیاں شادی شدہ ہیں اسکاخاوند غلام رسول جو کہ ایل پلاٹ تھانہ راوی کا رہائشی ہے وہ اچھے کردار کاحامل نہیں ہے جس نے محمد حسن قوم تھہیم سے مالی فوائد اٹھا کر اپنی چھوٹی بیٹی ارم بی بی کی شادی کرناچاہی تو اس نے انکار کردیا ، سفاک باپ نے اپنے ہمراہ محمد حسن، محمد یوسف ،رانی بی بی زوجہ محمد یوسف ،ناصرہ بی بی زوجہ محمد حنیف کے آیااور اپنی بیوی ارشاد بی بی ،جواں سالہ بیٹی ارم بی بی کو گن پوائنٹ پر حجرہ شاہ مقیم سے ا غواء کر کے لے گئے اور انہیں ملزمان کے حوالہ کردیاگیا۔

ملزمان نے انہیں سات روز لاہور میں نامعلوم مقام پر محبوس بنائے رکھااسی دوران ملزمان خاتون ارشاد پر انسانیت سوز تشدد کرتے رہے جبکہ لڑکی کے ساتھ ملزم محمد حسن منہ کالاکرتارہااور کاغذات پر اسکے انگوٹھے لگوالئے بعد ازاں وہ موقع پاکر وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں اور حجرہ شاہ مقیم پہنچ کر اپنے اوپر ہونے والے مظالم کی داستان سنائی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں