Farooq yaseen

33

پی پی نے آزادحکومت کو عدالت میں ہرادیا

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز)سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر نے تعلیمی پیکچ کے حوالے سے ڈبل بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی پیکچ بحال کر دیا.

گزشتہ روز سپریم کورٹ کے ڈبل بنچ نے تعلیمی پیکچ کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، سپریم کورٹ میں اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری یٰسین، سابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید، سابق وزیر چوہدری رشید کے علاوہ دیگر پی پی کارکن بھی موجودتھے.
مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بنایا گیا تعلیمی پیکچ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ختم کر دیا تھا، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے حکومت کے اس فیصلے کو چیلنچ کیا تھا، جس پر عدالت عظمٰی نے فیصلہ سناتے ہوئے تعلیمی پیکج کو بحال کرنے کا فیصلہ سنا دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں