29

شاہ محمودکاصمصام بخاری سے اظہارتعزیت،میڈیا سے دبنگ گفتگو

اوکاڑہ(رانا آصف سے ) پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری اور سید صمصام علی شاہ بخاری کی والدہ کی وفات پرشاہ محمود قریشی کااظہارتعزیت ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ الیکشن میں التواء کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہیں سندہ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے بہت بڑے ہو رہے ہیں ملک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے سندھ میں سندھ کی حکومت نے لوگوں کو کچھ نہیں دیا حلقہ بندیوں کے حوالے سے آئینی بل کیلئے 228 افراد کی ضرورت ہے اوکاڑہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس 30 سیٹیں ہیںملک کی اکانومی تباہ ہو چکی ہےملک کا فنانس منسٹر ملک سے باہر بیٹھا ہےپاکستان میں کسانوں کا کوئی پرسان حال نہ ہےکراچی میں بننے والا اتحاد پر پاکستان تحریک انصاف کا معقف واضح ہےسندھ میں پاکستان تحریک انصاف کو کوئی سیٹ نہ ملنا بلاول بھٹو کی ذاتی رائے ہو سکتی ہے پاکستان تحریک کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے حکومت کے غیر فعال ہونے پر قبل از وقت الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیںسندھ میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہےکراچی میں جو صاحبان گفتگو کر رہے ہیں ان کو اپنا اپنا موقف پیش کرنے کا مکمل حق ہے.کراچی کی عوام کیلئے ہم ایک متبادل پیش کررہے ہیںوہ متبادل پاکستان تحریک انصاف کی صورت میں پیش کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں