Pak Army team

34

پاک آرمی نے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی

کینبرا( سٹیٹ ویوز) آسٹریلیا کے دورے پر آئی پاکستان آرمی کی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین ڈیفنس فورسز کرکٹ چیمپیئن شپ جیت لی.

فائنل میں آسٹریلین ائیر فورس کی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور 381کے تعاقب میں صرف49رنز پر ڈھیر ہو گئی.
Pak army
نیل بلجر اوول کوئنبیان میںپاک آرمی کے کپتان میجر منان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیااور مقررہ 50اوورز میں مقداد کی سینچری کی بدولت چھ وکٹ کھو کر 381رنز بنا لیے

مقداد نے 109رنز کی شاندار اننگز کھیلی شاہد اور شفیق نے نصف سینچریاں سکور کیںجواب میں آسٹریلین ائیر فورس کی ٹیم خرم اور منان کی تباہ کن بالنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم صرف 49رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی

خرم اور منان نے تین تین جبکہ شفیق نے دو وکٹ حاصل کیے‘شاندار کامیابی پر ہائی کمشنر محترمہ نائیلہ چوہان‘ ڈپٹی ہائی کمشنر ڈاکٹر خالد اعجاز اور قونصلر عامر اتوزئی نے کوچ کرنل صدف‘مینجربرگیڈئیر غلام جیلانی اورکپتان میجر منان سمیت دیگر کھلاڑیوں کو مبارکباددی پاکستان آرمی کی ٹیم نے قبل ازیں T20 سریز بھی تین صفر سے اپنے نام کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں