Minsters

47

حکومت کی تحریک لبیک سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست

اسلام آباد ( سٹیٹ ویوز) حکومت نے تحریک لبیک یارسول اللہ سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کردی ۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حلف نامے میں ہونے والی غلطی کا فوری نوٹس لے کر اسے دورکیا گیا دھرنے کے شرکا دھرنا ختم کرکے نظم و نسق کو چلنے دیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کا ختم نبوت پر پختہ یقین ہے ،اگر کسی کو شک وشبہ ہے تو ہم سے بات کرے ۔انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں،شرکا سے گزارش ہے کہ دھرنا ختم کر کے معمولات زندگی کو چلنے دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں