16

نیب ریفرنسز، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر بارے خبر آگئی ۔۔۔!

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز، سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، انکی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہو گئے۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی رہنما بھی ہمراہ ہیں۔واضح رہے ایون فیلڈ پراپرٹیز اور العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 12ویں جبکہ فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 13ویں سماعت ہے۔

نواز شریف 5، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 7 مرتبہ عدالت کے روبرو پیش ہو چکے ہیں۔ 8 نومبر کو پانچویں پیشی کے موقع پر نواز شریف کی موجودگی میں دوبارہ فرد جرم عائد کی گئی۔ سابق وزیر اعظم نے صحت جرم سے انکار کیا جس کے بعد گواہوں کی طلبی کے سمن جاری کیے گئے۔ عدالت نے کمشنر ان لینڈ ریونیو جہانگیر احمد اور ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔ حسن اور حسین نواز ایک مرتبہ بھی عدالت پیش نہ ہوئے، جس پر انہیں اشتہاری ملزم قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ آج سماعت کے موقع پر حسن اور حسین نواز کو باقاعدہ اشتہاری ملزم قرار دئیے جانے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں