18

بچوں میں قبض کا مسئلہ، اور اس سے کیسے بچا جائے ۔۔!

لاہور (سٹیٹ ویوز ) قبض چھوٹے بچوں میں پایا جانے والا ایک عام مسئلہ ہے ۔ اس کی عمومی وجہ خوراک میں کی جانے والی تبدیلی اور پاخانہ کرانے کی تربیت کا جلد آغاز ہے ۔ خوش قسمتی سے بچوں میں قبض عام طور پر عارضی ہوتی ہے ۔ بچوں کی خوراک میں تھوڑی تبدیلی اس مسئلے کو حل کر سکتی ہے ۔ مثال کے طور پر اگر کھانے میں ریشہ دار (فائبر) سے بھرپور غذائیں شامل کر دی جائیں ،

سبزیوں کو بڑھا دیا جائے اور پانی اور مشروبات کو زیادہ پلایا جائے تو قبض دھیرے دھیرے ختم ہو جاتی ہے ۔ اس کے لیے بچے کو خوراک میں تبدیلی کی جانب راغب کرنا چاہیے ۔ اگر مسئلہ بڑھ جائے جو ڈاکٹر کے مشورے سے قبض کشا ادویات دی جا سکتی ہیں ۔ ڈاکٹر سے اس وقت کرنا چاہیے جب قبض کی وجہ سے مندرجہ ذیل علامات میں سے کوئی ایک یازیادہ ظاہر ہوں: بخار، قے، پاخانے میں خون، پیٹ کا پھولنا، وزن میں کمی، مقعد کا پھولنا۔ ٹوائلٹ جانے کا خوف، روزمرہ کے امور یا موسم میں تبدیلی، گائے کے دودھ سے الرجی، دودھ سے بنی اشیا کا زیادہ استعمال، وراثت اور بعض ادویات بھی قبض کا باعث بن سکتی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں