17

شامی شہر الاتارب میں فضائی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہو گئی

لاہور (سٹیٹ ویوز) شامی شہر الاتارب میں فضائی بمباری سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہو گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملے میں چھ خواتین، پانچ بچے اور تین پولیس افسران بھی مارے گئے ہیں۔ بمباری سے ایک مصروف بازار کا بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکتا ہے کہ حملہ روسی طیاروں نے کیا تھا یا شامی فضائیہ نے تاہم سیرین نیشنل کولیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ بمباری شام اور روسی حکام کی مشترکہ کارروائی ہے۔ بمباری باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں