21

حجاب پہننے والی امریکی اتھلیٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے باربی ڈول متعارف

نیو یارک (سٹیٹ ویوز) حجاب پہن کر کھیل کے میدان میں اترنے والی امریکی اتھلیٹ ابتہاج محمد کیلئے انوکھا اعزاز، گلیمر ویمن آف دی ایئر ایوارڈ 2017 میں خاتون اتھلیٹ کو منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

برازیل اولمپکس میں حجاب پہن کر شرکت کرنے والی ابتہاج محمد کو آئندہ نسل کی لڑکیوں کو متاثر کرنے کی لیے روایات توڑنے پر ان کی اپنی ڈول بنا کر پیش کی گئی۔ حجاب اوڑھے ڈول امریکی اتھلیٹ کا عکس ہے، جسے 2018 میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں