Fashion week

123

ہمنوا لیڈیز کلب کے زیراہتمام رنگا رنگ فیشن شو

ریاض ( راجہ عابد عزیز ) سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں خواتین کی معروف سماجی اور فلاحی تنظیم ہمنوا لیڈیز کلب کے زیراہتمام رنگا رنگ فیشن شو کا انعقاد ریاض کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ہمنوا لیڈیز کلب کی پیٹرن چیف سفیر پاکستان کی اہلیہ کی زیر نگرانی پروگرام ترتیب دیا گیا پروگرام دو حصوں پر مشتمل تھا پہلا علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دوسرا فیشن شو جو تین حصوں پر تقسیم کیا گیا پہلا حالیہ فیشن دوسرا ہمیشہ رہنے والے ملبوسات اور تیسرا برائیڈل ملبوسات – ان ملبوسات کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا ریمپ پر خوبصورت اور دیدازیب ملبوسات زیب تن کیے ہوئے خواتین نے اپنے شاندار فن کا مظاہرہ کر کے پورے ہال سے داد وصول کی ہمنوا لیڈیز کلب کی جنرل سیکرٹری شمائلہ شہباز نے بڑے شاندار انداز میں نظامت کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ فرح شمیم نے علامہ محمد اقبال کی شخصیت اور شاعری پر مفصل مقالہ پڑھا اور ان کی نظم ترنم سے پیش کرکے حاضرین کو محظوظ کیا۔

تقریب میں ھبا لطیف ، یمنا ؛ فضہ ؛ خلود ؛ فاطمہ؛ سنبل؛ رابیل؛ الینہ ، فرح ؛ ثنا ؛ فریحہ ؛ ماریہ ؛ زنیب ؛ نجمہ ؛ نغمانہ؛ دانیہ؛ اور سارہ شہباز نے مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی ۔سٹیج کو بڑے دلکش اور شاندار طریقے سے سجایا گیا تھا ہمنوا لیڈیز کلب کی بانی ممبر تبسم شیخ نے تنظیم کے اغراض و مقاصد پیش کیے تاکہ آنے والی نئی ممبران کو تنظیمی آگاہی حاصل ہو سکے تقریب میں دلہنوں کو بڑی خوبصورتی اور محنت سے تیار کیا گیا تھا جو انتہائی قابل ستائش عمل تھا تقریب کے آخر میں فیشن شو اور دیگر پروگرام میں حصہ لینے والی خواتین میں انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کیےگئے حوصلہ افزائی کرنے پر ہمنوا لیڈیز کلب کا شکریہ ادا کیا گیا۔

ہمنوا لیڈیز کلب کی حالیہ ایگزیکٹو باڈی جس میں بلقیس صفدر ؛ شمائلہ شہباز ؛ ھما؛ غزالہ ؛ ثوبیہ ؛ آفشین اور ثنا نے اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام پیش کرکے شرکاء سے بے حد داد وصول کی اور تقریب میں شمولیت کرنے پر تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تقریب میں تمام معزز مہمانوں اور حاضرین نے خوبصورت اور پر وقار تقریب منعقد کرنے پر ہمنوا لیڈیز کلب کی پوری ٹیم کی اس کاوش کو سراہا اور مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں