465

مقتول کی لاش واہ کینٹ پہنچنے پر کہرام مچ گیا

ٹیکسلا/واہ(محمّد کلیم اللہ خان/سٹیٹ ویوز)بلوچستان کے ضلع کیچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے واہ کینٹ لالہ زار کا رہائشی شاہد ولد فدا حسین کی نماز جنازہ آج 3 بجے واہ کینٹ سی بی گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی ۔

بلوچستان کے ضلع کیچ میں نا معلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 15 افراد میں سے ایک کا تعلق واہ کینٹ سے ہے۔ کیچ میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت شاہد ولد فدا حسین شاہ کے نام سے ہوئی جو کہ لیاقت روڈ عقب بٹ کریانہ سٹور پر رہائش پذیر تھا مرحوم شاھد سکول چھوڑنے کے بعد بے روزگار تھا جس نے بندوں کو غیر قانونی طور پر زمینی روٹ سے یورپ بھیجنے والے ایک ایجنٹ سے رابطہ کیا اور یورپ جانب عازم سفر ہوا تاہم منزل مقصود تک نا پہنچ سکا اور دوران سفر بلوچستان کے ضلع کیچ کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے موقع پر چودہ افراد سمیت ہلاک ہو گیا ۔مقتول کی میت جب گھر پہنچی گھر میں کہرام مچ گیا اس موقع پر اہل علاقہ کی۔ کثیر تعداد جمع ہو گئی۔