petition by stateviews

ملک بھر میں سیاسی ومذہبی پروگرامات اوراحتجاج سےعوام الناس کو بچانے کیلئے آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں

حکومت پاکستان نےختم نبوت قانون میں ترمیم کی اورعوامی دباؤپردرستگی بھی کرلی لیکن ذمہ داروں کاتعین نہیں کیا۔

ختم نبوت قانون میں ترامیم والی شرارت کس نے کی اوراسے کیا سزا دی گئی اس مقصد کو لیکر تحریک لبیک یارسول اللہ نےاسلام آباد میں دھرنادینےکااعلان کردیا۔

دھرنےوالے اسلام آباد پہنچے تو حکومت نے انہیں پارلیمنٹ کیطرف بڑھنے سے روکااوراسلام آباد کے داخلی راستے پربیٹھاکر چاروں اطراف سے راستہ بند کردیا جسکی وجہ سے گذشتہ دوہفتوں سے شہریوں کو بغیر کسی قصور کے بدترین ٹریفک جام کاسامناکرناپڑرہا ہے۔

حکومت کےدھرناختم نہ کرانے اور سڑکیں بلاک کرنےکیوجہ سے وی آئی پی کو تو کوئی تکلیف نہیں ہے کیونکہ وہ توعام ٹریفک روک کرنکل جاتے ہیں لیکن سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے اسطرح کےپروگرامات اوردھرنوں کی وجہ سےسارا سال ہی ملک کا نظام درہم برہم رہتا ہے جبکہ عوام الناس کواسکی بھاری قیمت چکاناپڑتی ہے۔

حکومت سیاسی اورمذہبی پروگرامات۔احتجاج اوردھرنوں کیلئےملک کے مختلف شہروں میں جگہ مختص کرے اورسختی سے اس پرعمل کرائے۔عملدرامد نہ ہونے کی صورت میں ہردوطرفہ ذمہ داروں کیلئےکڑی سےکڑی سزاکاتعین کیاجائے۔

عوام الناس کو مستقل بنیادوں پرعذاب سے نکالنےکےلئے آن لائن پٹیشن پرزیادہ سے زیادہ سائن کریں۔

یہ پٹشن چیف جسٹس۔آرمی چیف اورانسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو بھی بھیجی جائیگی

[emailpetition id=”2″]