Uro bond

42

سیاسی عدم استحکام کے اثرات ملکی معیشت پرپڑناشروع ہوگئے

رپورٹ/اشفاق مغل
اسلام آباد(فنانس رپورٹر) حکومت کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں اڑھائی ارب ڈالر کے بانڈز کا اجراء کردیاگیا۔

ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات یورو بانڈز کے اجرا کے موقع پر سامنے آئے۔عالمی بانڈ مارکیٹ میں سرمائے کی فراوانی کے باوجود بونڈز پر زیادہ منافع دینا پڑا۔پاکستان کو سکوک بانڈز پر 5اعشاریہ 62 فیصد منافع دینا پڑا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال سکوک بونڈز پر ساڑھے پانچ فی صد منافع دیا تھا۔

مارکیٹ ذرائع کہتے ہیں کہ پاکستان کے مقابلے میں نائجیریا نے کم قیمت پر یورو بانڈز خریدے۔پاکستان نے 6 اعشاریہ 87 فیصد اور نائجیریا نے ساڑھے 6 فیصد منافع دیا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمائے کی فراوانی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے حالات کا زیادہ اثر نہیں لیا۔

عالمی مارکیٹ میں سرمائے کی وافرمقدار ہے۔ فروری میں پاکستان مزید بانڈز جاری کرے۔پاکستان کو مزید سرمائے کی ضرورت ہے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت ختم نہیں ہوئی۔