36

عید میلادالنبیﷺ کی تقریب میں مہمان خصوصی سوتے رہے

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز) پانیولہ میں منعقدہ سابق وزیرحکومت اورلیگی رہنما سردار سیاب خالد عید میلادالنبیﷺکی تقریب کے مہمان خصوصی ننیند لے مزے لیتے رہے.

ٹیچر ویلفئیر اور میلاد کمیٹی پانیولہ کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول کی مناسبت سے اکتیس تعلیمی اداروں کے درمیان نعتیہ مقابلہ نعتیہ مقابلے میں مہمان خصوصی سابق سپیکر اسمبلی سردار سیاب خالد تھے جبکہ سٹیج سیکٹری کے فرائض آفتاب صدیقی نے انجام دیئے۔

جیوری کے فیصلے کے مطابق پہلی پوزیشن ماڈل سائنس کالج راولاکوٹ کی طالبہ ثناء وزیر علی نےدوسری پوزیشن ریحان غفور ماڈرن پبلک سکول کراچی ٹنگی اور فیضہ اخلاق فاطمتہ الزہراہ گرلز ڈگری کالج زیارت جبکہ تیسری پوزیشن فائزہ اشتیاق جناح کامرس کالج پاراٹی نے حاصل کی.

نعتیہ مقابلہ میں جیتنے والوں کو انعامات دئیے گے۔ اس موقع پر سردار ریاض خان، مولاناعبد​آلشکور شاہ، مولانا حاکم شاہ، رفاقت شاہ اوردیگرنےحضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پرروشنی ڈالی.

واضح رہے کہ سردارسیاب خالد سابق سپیکراورمسلم لیگ ن کےسئینررہنما ہیں. مسلم لیگ ن کےرہنماوں کی عوامی اجتماعات میں آئےروزسونےکی خبروں کی بازگشت رہتی ہے.