27

سعودی عرب میں پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی کے حوالے سے تقریب

ریاض (راجہ ابرار احمد خان )پاکستان پیپلزپارٹی اور پی وائی او سعودی عرب کے زیر اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کی گولڈن جوبلی تقریب منعقد کی گئی تقریب کے صدر سابق سینئر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب جاوید ملک اور مہمان خصوصی سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب سید ریاض بخاری تھے۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پی وائی او سعودی عرب کلیم خا ن نے ادا کئے۔

اس موقع پر جاوید ملک اورریاض بخاری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا ۔پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کو پہلا متفقہ آئین دیا شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کے لئے سامراج کے خلاف طویل جنگ لڑی۔اور پاکستان جمہوری انقلاب برپا کیا تصادم کی سیاست پاکستان کے لئے خطرہ ہے۔آئین پاکستان تمام شہریوں کو تحفظ دیتا ہے ۔اسلامی سربراہی کانفرنس کا انعقاد قائد عوام کا عظیم کارنامہ تھا ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے محنت کشوں کے لئے لازوال قربانیاں دیں ۔اسد اکرم ،تصور چوہدری ۔جمہوریت کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے اپنا خون دیا۔شہداء کی قربانیوں کی بدولت پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مزدوروں محکوموں کو زبان دی عوام کو انکا حق حکمرانی دیا ۔

گجرکلیم خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان اور عالم اسلام کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ اب پاکستان پیپلزپارٹی کا علم بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ میں ہے کارکنان انکی قیادت پوری دنیا میں متحرک ہو چکے ہیں۔مسرت خلیل نوشیروان خٹک اورسردار اعجازنے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا واحد حل پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر جدہ میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پی وائی او ،کمیونٹی کے ممبران سمیت دیگر جماعتوں کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 5 دہائیوں سے وفاق کی تمام آکائیوں کو لیکر چل رہی ہے ۔اور وفاق علامت ہپاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت پاکستان میں جمہوریت پنپ رہی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی نے آمرانہ حکومتوں اور سامراجی نظام کے خلاف طویل جنگ لڑی اور پاکستان کو متفقہ آئین دیا آمروں کے ہاتھوں مسخ شدہ آئین دوبارہ اپنی اصل شکل میں بحال کروا کر عوام کو حق حکمرانی دیا۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مسلہ کشمیر کے اوپر دو ٹوک موقف اختیار کیا اور کہا کہ ہم کشمیر کی آزادی کے لئے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے ۔