53

ٹویوٹا کمپنی نے نیا ماڈل متعارف کروادیا

لاہور(سٹیٹ ویوز)ٹویوٹا کی جانب سے نت نئی گاڑیوں کی تیاری کا سلسلہ ہمیشہ جاری رہتا ہے اور اب ایک نئی کانسیپٹ سواری کو اس جاپانی کمپنی نے متعارف کرایا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں جاری آٹو شو کے دوران ٹویوٹا ایف ٹی۔ اے سی کراس اوور نامی کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا گیا

جو کہ فیوچر ٹویوٹا ایڈونچر گاڑی ثابت ہوگی۔اس کے سائیڈ مرر میں الگ ہوجانے والے انفراریڈ کیمرے نصب کیے جاسکتے ہیں جو کہ سفر کی ریکارڈنگ کرتے ہیں اور ان

لمحات کو انسٹاگرام پر شیئر کیا جاسکتا ہے۔اس وقت ٹویوٹا کی سی ایچ آر کراس اوور پہلے ہی شہروں کے لیے تیار کی گئی ہے مگر یہ کانسیپٹ ایف ٹی۔ اے سی ان افراد کے لیے ہے جو اپنا زیادہ وقت باہر گھومتے پھرتے گزارنا پسند کرتے ہیں۔

انفراریڈ کیمروں کے ذریعے تصاویر یا ویڈیوز بناکر وہ انہیں گاڑی کے وائی فائی ہاٹ اسپاٹ کے ذریعے ٹویوٹا کلاؤڈ پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔جس کے بعد اسے ایڈٹ کرکے اپنی پسند کی کسی

بھی ایپ میں شیئر کیا جاسکے گا۔کمپنی کے مطابق ان کیمروں کے ذریعے مختلف ایپس میں لائیو اسٹریم بھی چلائی جاسکتی ہے۔اس کے پیچھے سائیکل باندھنے کے لیے ریک دیا گیا ہے جبکہ الگ ہوجانے والی فوگ لائٹس کو وہاں لگایا جاسکتا ہے

جو کہ اندھیرے میں کسی جگہ رکنے پر لائٹ کے طور پر بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔ٹویوٹا مستقبل میں ایس یو وی مارکیٹ میں اپنے قدم زیادہ مضبوطی سے جمانا چاہتی ہے کیونکہ

اس کے خیال میں مستقبل ایسی گاڑیوں کا ہی ہے۔یہ ایس یو وی پٹرول ورژن کے ساتھ ساتھ ہائیبرڈ میں بھی دستیاب ہوگی۔ویسے کمپنی نے فی الحال یہ نہیں بتایا کہ اسے کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے اور اس کی قیمت کیا ہوگی۔